Monday, November 21, 2016

Pir Bakoti 94th Urs ceremony,


حضرت پیر فقیراللہ بکوٹیؒ کا سالانہ عرس بکوٹ شریف میں اختتام پذیر، پیر صاحب چورہ شریف کی خصوصی شرکت
 **********************
حضرت پیر فقیراللہ بکوٹیؒ کا سالانہ عرس  اتوار کوللال شریف ،بکوٹ میں اختتام پذیر ہو گیا ہے، عرس کے آخری روز حضرت پیر سعادت علی شاہ، سجادہ نشین چورہ شریف ، اٹک اور چکوال سے عبدالقدیر اعوان سمیت علمائے کرام نے حضرت پیر بکوٹیؒ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی روحانی اور دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ اس موقع پر قاری تنزیل الرحمٰن جدون اور دیگر ثنا خوانوں نے بارگاہ امام الانبیا ﷺمیںنذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد زائر بکوٹی نے کی۔
اس اجتماع کی چند جھلکیاں اس طرح سے ہیں:۔
   پہلی بار یہ اجتماع مزار شریف کے بجائے اس سے متصل پیر بکوٹی مسجد میں ہوا۔
  پہلی بار پیر صاحب چورہ شریف حضرت پیر سعادت علی شاہ، چکوال سے عبدالقدیر اعوان اور مری کے مولانا سیف اللہ سیفی نے بھی شرکت اور خطاب کیا۔
  اس اجتماع میں پہلی بار صاحبزادہ پیر محمد زائر بکوٹی کے فرزند صاحبزادہ پیر محمد حسین بکوٹی نے بھی خطاب کیا۔
  اس بار نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے مزار شریف کو نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی گئی تھی تا ہم بکوٹ پولیس کے ایس ایچ  گلزار خان جدون کی طرف سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیابلکہ حضرت پیر بکوٹی ؒکے مہمانوں کی تعداد پہلے سے کئی گنا زیادہ تھی۔
  عرس کے انتظامات کی ذمہ داری پہلے کی طرح حکیم ڈاکٹر محمود احمدجدون قادری آف اوسیا کے پاس تھی جو انہوں نے خوب نبھائی، انہوں نے نارنجی رنگ کا چغا بھی صاحبزادہ پیر محمد زائر بکوٹی کو پیش کیا۔
عرس کے پہلے دوایام کے دوران بعد نماز عشا محافل نعت منعقد کی گئیں جن میں معروف ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدتوں کے نذرانے پیش کئے۔

عرس کے آخری روز علمائے کرام اور دیگر مقررین کے علاوہ آستانہ عالیہ قادریہ للال شریف بکوٹ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد زائر بکوٹی نے پیر بکوٹیؒ کے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ۔۔۔۔  مسلمان فرقہ واریت ترک کر کے اسلامی پرچم تلے مجتمع ہوں،اور شرک جیسے گناہ کبیرہ سے اجتناب کریں، حضرت پیر فقیراللہ بکوٹیؒ نے اپنے دلنشیں انداز بیاں اور فکرو عمل سے اس کوہسار کے ایک ایک فرد تک خدا اور اس کے رسولﷺ کا پیغام پہنچایا،یہی وجہ ہے کہ آج ان کے عقیدتمند ان کی ان خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی اس ابدی آرام گاہ پر حاضر ہوئے ہیں  ۔۔۔۔  اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی، ملک میں اسلام کی سر بلندی اور باران رحمت کیلئے سید سعادت علی شاہ آف چورہ شریف، اٹک نےدعا کی اور اس کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔
عرس تقریبات ۔۔۔۔ کیمرے کی آنکھ سے